ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:اترکنڑا ضلع نگراں کار سکریٹری منیش مڈ گل کا کاروار دورہ :غریبوں کو گھر مہیا کرنے کی تاکید

کاروار:اترکنڑا ضلع نگراں کار سکریٹری منیش مڈ گل کا کاروار دورہ :غریبوں کو گھر مہیا کرنے کی تاکید

Thu, 01 Sep 2016 19:37:37    S.O. News Service

کاروار:یکم اگست(ایس او نیوز)اترکنڑا ضلع میں ڈپٹی کمشنر کے دور میں اپنا زبردست تاثر قائم کرنے والے موجودہ اترکنڑا ضلع نگراں سکریٹری منیش مڈ گل ضلع کا دورہ کرتے ہوئے ڈی سی دفتر میں افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔

میٹنگ کے بعد انہوں نے کونے نالہ اور نندن گدا امبیڈکر کالونی کا دورہ کرتے ہوئے رہائشی انتظامات کا جائزہ لیا۔ راجیو گاندھی رورل ہاؤسنگ کارپوریشن لمیٹیڈ کے مینجنگ ڈائرکٹر کی حیثیت سے کاروار شہر کے امبیڈکر کالونی میں رہائشی انتظامات کا جائزہ لیا۔ جہاں انہوں نےسال 2015-2016کے دوران بلدیہ حدود کے 79مستحقین کو گھر منظور کرنے کے باوجود ابھی تک ان کے لئے مناسب جگہ کی نشاندہی نہ کئے جانے پر بلدی افسران کو آڑے ہاتھوں لیا۔ وہاں موجود بلدیہ کمشنر نے بتایا کہ اب تک 19مستحقین کے لئے جگہ کی نشاندہی کی گئی ہے۔ منیش مڈگل نے افسران کو تاکید کی کہ 79مستحقین کو گھر منظورہونے کے بعدبھی ابھی تک مختلف بہانوں سے انہیں محروم رکھاگیا ہے، صرف کچھ لوگوں کو گھر تعمیر کرنے کے بجائے جی پلس 3نمونے کے رہائشی اپارٹمنٹ تعمیر کرکے غریبوں کو گھر عطاکرنے کی تاکید کی۔ اس کے بعد شہر کے کونے نالہ علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے رہائشی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہاکہ مرکزی و ریاستی حکومت کی طرف سے غریبوں کے لئے گھر فراہم کرنے والے کئی ایک منصوبہ جات ہیں ان کے تحت انہیں گھر فراہم کیاجائے۔

’’صرف دفاتر میں آرام سے بیٹھ کر فائل دیکھتے رہیں تو جگہوں کی نشاندہی ممکن نہیں ہے، افسران کچھ دیر کے لئے اپنے دفاتر سے باہر نکل کر جگہوں کی تلاش کریں تو جگہ ملے گی۔ غریبوں کو سہولت دینے کےلئے جگہ کی نشاندہی کرتے ہوئےسرکاری منصوبہ جات کے ذریعے گھروں کی تعمیر کا موقع  دیں‘‘۔

 اس موقع پر ڈی سی ایس ایس نکول، پروبیشنری آئی اے ایس آفیسر فوزیہ ترنم، انجنئیر آر پی  نائک، بلدیہ کمشنر آروی جتنا سمیت کئی افسران موجود تھے۔


Share: